17 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران میں علمی و سائنسی تحریک، علم و سائنس کو ٹیکنالوجی میں تبدیل کرکے انسانیت کی خدمت کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے ایرانی ماہرین اور محققین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران میں علمی اور سائنسی مراکز کو معینہ اہداف اور عملی ثمرات کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور ایرانی یونیورسٹیوں کو بھی اس ہدف تک پہنچنے کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے ایرانی ماہرین اور طلباء کی خود اعتمادی کی تعریف کی۔ صدر جناب احمدی نژاد نے ماہرین اور محققین کے بارہویں فیسٹیول کے موقع پر پندرہ اہم تحقیقاتی منصوبوں کی رونمائي کی۔ اس تقریب میں وزیر دفاع جنرل وحیدی بھی شریک تھے۔ ............

/169